پاکستان کے 71ویں یوم آزادی پرعلی احمد کے خصوصی انداز

علی احمد نہایت حسین، افسانہ نگار، شاعری اور بہترین مقررہ

ایسی گن والی ماں کے فرزند ہیں اور ابھی سے اپنی ماں کے

اوصاف کی جھلک پیش کرنے لگے ہیں

علی احمد وہ پوت ہیں جن کے پاﺅں پالنے میں ہی نظر آنے لگے ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اور محرم کی 10تاریخ کی رات کو انہوں نے اپنی ماں شہلا شہنا ز کی گود میں آنکھ کھولی،شہلا شہناز کا پنجاب کے ایک تاجر اور علمی گھرانے سے تعلق ہے۔ ان کا پنجاب کے اس زرخیز علاقے میں جنم ہوا جہاں کے لوگ انتہائی مخلص اور خوب صورت ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ نہایت خوب صورت تابندہ و روشن ذہن کی شخصیت ہیں۔ وہ صرف خوب صورت ہی نہیں بہترین کہانی کار، افسانہ نگار ، نامور شاعرہ اور بہترین مقررہ بھی ہیں۔ اپنے کالج سے انہیں بیسٹ ڈیبیٹر کا خطاب ملا ، آل پاکستان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی پر انعامات حاصل کیے، اسلامیہ کالج لاہور میں اسلامی مباحثے میں پانچ سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے پہلی پوزیشن لی جس کی صدارت جسٹس ڈاکٹر جاوید اقبال نے کی اور انہی کے ہاتھ سے انعام وصول کرنے کا شرف بھی ملا۔ اس کے علاوہ محترمہ بشریٰ رحمان سے اردو مباحثے میں پہلی پوزیشن لینے پر انعام ملا۔

علی احمد ایسی ہی گن والی ماں کے فرزند ہیں اور ابھی سے اپنی ماں کے اوصاف کی جھلک پیش کرنے لگے ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.