پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاک فوج  کے سربراہ کے صاحبزادے کی شادی صابر حمید کی بیٹی ماہ نور صابر سے ہوئی

صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثار،بلاول بھٹو زردای کی شرکت

پاک فوج کے حاضر و ریٹائرڈ افسران، وزرا، اہم کاروباری وسیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی، متعدد رہنماﺅں اور عوام کی جانب سے آرمی چیف کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار

نکاح معروف اسکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا، اس موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف نعت خوانوں نے شرکت کی

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دولہا دلھن وعزیز واقارب کا گروپ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دولہا دلھن وعزیز واقارب کا گروپ

شخصیات ویب ڈیسک

  پاک فوج  کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی شادی معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی ماہ نور صابر کے ہمراہ منعقد ہو ئی ۔ نکاح کی تقریب لاہور کے گریڑن گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔نکاح معروف اسکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا۔ تقریب میں دولہا، دلھن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نعت خوانی کی گئی۔محفل میں معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کا ماہ نور صابر کے ہمراہ  نکاح ہورہا ہے

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کا ماہ نور صابر کے ہمراہ نکاح ہورہا ہے

دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ میں صدرپاکستان عارف علوی، وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، چوہدری اعتزاز احسن، چوہدری نثار، پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں کے علاوہ پاک فوج کے حاضر و ریٹائرڈ افسران، وزرا، اہم کاروباری وسیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کا ماہ نور صابر کے ہمراہ  نکاح کے بعد دعا کی جارہی ہے

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کا ماہ نور صابر کے ہمراہ نکاح کے بعد دعا کی جارہی ہے

جب کہ ملک کے ہر گوشے سے اہم رہنماﺅں، نمایاں افراد اور عوام نے آرمی چیف کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کے ولیمے کی تقریب میں شریک مہمان

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کے ولیمے کی تقریب میں شریک مہمان

Facebook Comments

POST A COMMENT.