کراچی میں سردی کے ڈیرے، درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی کا امکان ، بلوچستان میں اسنو ایمرجنسی

کراچی میں سردی کے ڈیرے، درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گرنے کا امکان ، بلوچستان میں اسنو ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

کراچی میں پیر (آج ) سے موسم سرما کی سرد ترین لہر کی پیشگوئی، سردی میں اضافہ ہوگا، درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے جا سکتا ہے
ڑوب میں شدید برفباری کے باعث کمرے کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق،بلوچستان سمیت ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری
بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث اسنو ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث اسنو ایمرجنسی

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث اسنو ایمرجنسی

کراچی میں محکمہ موسمیات نے پیر (آج ) سے موسم سرما کی سرد ترین لہر کی پیشگوئی کی ہے، ، سردی میں اضافہ ہوگا، درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے جا سکتا ہے
کراچی میں سردی کے ڈیرے، درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گرنے کا امکان ہے، بلوچستان میں اسنو ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
ڑوب میں شدید برفباری کے باعث کمرے کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق ہوگئے،بلوچستان سمیت ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، شدید سردی کے باعث بلوچستان بھر میں اسنو ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سردی کی یہ لہر ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے، 15 اور17جنوری کی رات کراچی کا درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں سائیبریا کی یخ بستہ ہواو¿ں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جب کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری نے نظام زندگی کو متاثر کیا ہے۔
بلوچستان کے مختلف بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث صوبے بھر میں اسنو ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ضلع ڑوب میں شدید برفباری کے باعث گھر کے کمرے کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ڑوب کے علاقے شہاب زئی میں برفباری کے باعث گھر کے ایک کمرے کی چھت گرگئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 15 اور17جنوری کی رات کراچی کا درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے

15 اور17جنوری کی رات کراچی کا درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے

جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں جبکہ گھر کے دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں شدید برفباری اور بارش کے باعث صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ا±دھر تربت، پنجگور اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، پنجگور میں بارش کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہے اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور بدھ سے جمعہ کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں نئے سال کے آغاز شدید ترین سردی سے ہوا اور سال کے پہلے دن دنوں میں شدید سردی رہی اور یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں۔ کراچی میں 9 جنوری 2020 سیزن کا سرد ترین دن ثابت ہوا اور پارہ 7.5 ڈگری سینٹی گرٰیڈ تک ریکارڈ کیا گیا، سردی کی لہر 17جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک بھرمیں سخت سردی کا راج ہے ، بالائی علاقوں میں موسم شدیدسرد ہوگیا ہے، کاغان ناران میں منفی 5 ، کالام کا پارہ منفی 14 تک گرگیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.