کراچی میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار،پھسلن سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے

کراچی میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار،سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا،پھسلن کے باعث درجنوں موٹر سائیکل گر زخمی ہو گئے

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بوندا باندی کا امکان ہے،دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی میں موسم خوشگوار ہے اور شہری موسم انجوائے کرنے سی ویو پہنچ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے البتہ پورا دن موسم ابرآلود رہے گا۔شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا،پھسلن کے باعث درجنوں موٹر سائیکل گرزخمی ہو گئے ۔کراچی کے کلفٹن ، ڈیفنس ،کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی جبکہ اورنگی ،بلدیہ ٹائوں اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی، اس کے علاوہ قائد آباد، محمود آباد، ڈالمیا، راشد منہاس روڈ پر بھی بوندا باندی ہوئی جس کے سبب پورے ملک سے کراچی آئے پی ایس ایل شائقین فکر مند ہو گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر5 سے 10 ناٹیکل میل کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، برقی آلات کا استعمال گیلے ہاتھوں کے ساتھ نہ کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.