کراچی کا فالودہ فروش راتوں رات دو ارب 25 کروڑ روپے کا مالک بن گیا

کراچی کا فالودہ فروش راتوں رات دو ارب 25 کروڑ روپے کا مالک بن گیا

کراچی کا فالودہ فروش راتوں رات ارب پتی بن گیا اکائونٹ میں دو ارب 25 کروڑ روپے ٹرانسفرہونے کا انکشاف،غریب آدمی ہوں،رقم کہاں سے آئی معلوم نہیں،عبدالقادر

شخصیات ویب رپورٹ

کراچی کا فالودہ فروش اورنگی ٹائون کا رہائشی عبد القادر شربت فالودہ کا ٹھیلہ لگا کر اپنی روزی روٹی کماتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 300 روپے سے 500 روپے تک کماتا ہے۔ کراچی کے فالودہ فروش عبدالقادر کا کہنا ہے کہ اسے اپنے ارب پتی ہونے کی اطلاع ایف آئی اے سے ملی۔اس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے طلب کرنے پرعلم ہوا کہ اس کےنام پرایک بینک اکاؤنٹ ہے اوراس میں 225 کروڑ (2 ارپ 25 کروڑ) روپے کی رقم موجود ہے۔عبدالقادر کا کہنا ہے کہ وہ ایک ان پڑھ آدمی ہےاور 40 گز کے مکان میں رہتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ رقم اس کی ملکیت نہیں اورنہ ہی اسے علم ہے کہ یہ پیسہ اس کے نام پرکہاں سے آیا ہے۔دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں عبدالقادر کے گھر کے اطراف پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔اہل کاروں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر کے نام پراکاؤنٹ بنانے والے اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں اس لیے ہمیں اس کی حفاظت کیلئے بھیجا گیاہے۔
واضح رہے کہ کراچی،اورنگی کا رہائشی عبد القادر شربت فالودہ کا ٹھیلہ لگا کر اپنی روزی روٹی کماتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 300 روپے سے 500 روپے تک کماتا ہے۔عبدالقادر کا کہنا ہے کہ اسے اپنے ارب پتی ہونے کی اطلاع ایف آئی اے سے ملی۔اس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے طلب کرنے پرعلم ہوا کہ اس کےنام پرایک بینک اکاؤنٹ ہے اوراس میں 225 کروڑ (2 ارپ 25 کروڑ) روپے کی رقم موجود ہے۔عبدالقادر کا کہنا ہے کہ وہ ایک ان پڑھ آدمی ہےاور 40 گز کے مکان میں رہتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ رقم اس کی ملکیت نہیں اورنہ ہی اسے علم ہے کہ یہ پیسہ اس کے نام پرکہاں سے آیا ہے۔دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں عبدالقادر کے گھر کے اطراف پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔اہل کاروں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر کے نام پراکاؤنٹ بنانے والے اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں اس لیے ہمیں اس کی حفاظت کیلئے بھیجا گیاہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.