کوئٹہ ، منی مارکیٹ میں زور دار دھماکا ، 4 پولیس اہلکار شہید 11فرادزخمی،پولیس موبائل تباہ

کوئٹہ ، منی مارکیٹ میں دھماکا ، 4 پولیس اہلکار شہید 11فرادزخمی،پولیس موبائل تباہ

کوئٹہ دھماکے میں دہشت گردوں کا نشانہ پولیس اہلکار ہی تھے، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا،کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ

دھماکے کی مذمت،گھنائونی سازش کے تحت امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال
مددگار پولیس کی گاڑی مکمل تباہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں

شخصیات ویب رپورٹ

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں اہم بازار منی مارکیٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں
ڈی آئی جی نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، دہشت گردوں کا نشانہ پولیس اہلکار ہی تھے ،کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔

گوادر میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل جس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا

گوادر میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل جس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیٹلائٹ ٹائون میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ گھنائونی سازش کے تحت امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری طاقت سے کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پولیس کی موبائل کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار شہید 11فرادزخمی ہوگئے ۔
ڈئی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منی مارکیٹ کے قریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے، ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

 گوادر ہوٹل میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید نیوی کے اہل کار محمد عباس

گوادر ہوٹل میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید نیوی کے اہل کار محمد عباس

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مددگار پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ڈئی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کہ دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر 3 دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار محمد عباس خان سمیت 5 افراد شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں ہوٹل کے 4 ملازمین اور ایک نیوی اہلکار شامل تھا۔گوادر آپریشن میں 5 شہری بھی شہید ہوئے
گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک بحریہ کے اہلکار محمد عباس خان کو ان کے آبائی علاقے ہری پور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ قومی دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

 دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا


دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا

Facebook Comments

POST A COMMENT.