کینیڈا میں شدید گرمی، ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

زیادہ تراموات مردوں کی ہوئی جن میں عمریں 53 سے 85 سال کے درمیان تھیں

ویب دیسک

کینڈا میں ہیٹ ویو جاری ہے،کینیڈاکے کئی علاقوں میں درجہ حرارت45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،صوبہ کیوبک کے سب سے بڑے شہرمونٹریال میں سب سے زیادہ 22 ہلاکتیں ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیٹ ویو کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔ کینیڈا کے وسطی اور مشرقی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ صوبہ کیوبک میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔سٹی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ تراموات مردوں کی ہوئی جن میں عمریں 53 سے 85 سال کے درمیان تھیں جبکہ مرنے والوں میں بیشتر وہ ہیں جو گھر کی بالائی منزل پربغیر ایئرکنڈیشنڈ کے رہائش پذیر تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.