عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

تقریب حلف برداری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ٹیلی فون کرکے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب پر مبارکباد دی

اسلام آباد: شخصیات ویب ڈیسک

عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے بعد کابینہ سکریٹری نے صدر مملکت سے تقریب شروع کرنے کی اجازت طلب کی۔ تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیے۔ تقریب کے بعد نو منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم ہاو ¿س میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ گارڈ آف آنر کے بعد عمران خان نے اسٹاف سے مصافحہ کیا۔

تقریب میں شریک مہمان

پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، اسپیکر،ر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، نعیم الحق، مراد سعید، ابرار الحق 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیروز، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم، جاوید میاں داد، گلوکار اداکار جاوید شیخ ، اداکارہ ثنا جاوید ، مختلف ممالک کے سفیر وں سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی
تقریب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔ واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر بھارت سے پاکستان تشریف لائے ہیں۔

 تقریب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔ واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر بھارت سے پاکستان تشریف لائے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کی عمران خان کو مبارکباد

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ٹیلی فون کرکے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅںکا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کے لیے بھی تیار ہے۔اس موقع پر مبارک باد اور نیک تمناﺅں کے اظہار پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے برطانوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے ، منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے بیرونی حکومتوں خصوصاً برطانیہ کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔برطانوی وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

جب کہ سوشل میڈیا پر یگر شوبز اسٹارز ، کھلاڑیوں اور غیرملکی شخصیات اکی جانب سے بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.