مویشی منڈی کیلئے 900 ایکڑ سے زائد کا رقبہ مختص، افتتاح اگلے ماہ کیا جائے گا

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سپرہائی وے پرقائم ایشاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور فروخت کیلئے لانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔قربانی کے جانوروں کیلئے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں لاڑکانہ کا بیوپاری گائے اور بیل لیکر پہنچ گیا،مویشی منڈی کے قیام کیلئے 900 ایکڑ سے زائد کا رقبہ مختص کیا گیا ہے،اگست کے مہنے میں مویشی منڈی کا باقائدہ افتتاح کردیاجائے گا۔جمعرات کی شام تک مویشی منڈ ی میں5ہزار سے زائد قربانی کے جانورکراچی پہنچ گئے ہیں۔اس سال ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا انتظام اے,ٹی,ایم کیٹل فارم کے طاہر احمد کودیا گیا ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں جانوروں کو رکھنے کیلئے بلاکس کو ہموار کرنے کا عمل جاری ہے۔ جبکہ منڈی میں عوام کی سہولت کیلئے روشنی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.