،قومی احتساب بیورو نے صاف پانی کیس میں میاں شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

قومی احتساب بیورو نے صاف پانی کیس میں میاں شہباز شریف کو گرفتار کرلیا حراست میں لے لیا
قومی احتساب بیورو( نیب) کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو حراست میں لیے جانے کی ن لیگ نے تصدیق کردی
قومی احتساب بیورو( نیب) نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو حراست میں لے لیا
مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کو نیب نے آج طلب کیا تھا اوروہ بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کل احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا
شخصیات ویب ڈیسک
کراچی: قومی احتساب بیورو( نیب) نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو حراست میں لے لیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کو نیب نے آج طلب کیا تھا اوروہ بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔نیب لاہور کے دفتر کے باہرسیکیورٹی سخت ہے جب کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کل احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے تفتیش کرنے والی نیب کی تین رکنی ٹیم میں پراسیکیوشن، انویسٹی گیشن اور انٹیلی جنس کے لوگ شامل ہیں جو واٹر فلٹر پلانٹ اور چار ارب کے گھپلے سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتاری کے بعد نیب آفس میں شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا جہاں ان کا بلڈ پریشر،شوگرلیول اورہارٹ بیٹ چیک کی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
قومی احتساب بیورو( نیب) نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو حراست میں لے لیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کو نیب نے آج طلب کیا تھا اوروہ بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔نیب لاہور کے دفتر کے باہرسیکیورٹی سخت ہے جب کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کل احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے تفتیش کرنے والی نیب کی تین رکنی ٹیم میں پراسیکیوشن، انویسٹی گیشن اور انٹیلی جنس کے لوگ شامل ہیں جو واٹر فلٹر پلانٹ اور چار ارب کے گھپلے سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتاری کے بعد نیب آفس میں شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا جہاں ان کا بلڈ پریشر،شوگرلیول اورہارٹ بیٹ چیک کی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.