ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کرنے کے باوجود پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھا گیا، جہاں پاکستان ممکنہ طور پر جون تک رہے گا
ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کو بدستور گرے لسٹ کا حصہ رکھا گیا ۔
پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلی ہیں۔

شخصیات ویب نیوز

4مارچ 2022 جمعہ 30 رجب المرجب 1443ھ

رپورٹ : سلیم آذر

یف اے ٹی ایف کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کو بدستور گرے لسٹ کا حصہ رکھا گیا ۔
پیرس میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلی ہیں اس کے باوجود پاکستان ممکنہ طور پررواں سال جون تک گرے لسٹ میں رہے گا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس یکم مارچ سے 4مارچ تک پیرس میں جاری رہا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف نےجمعہ کواعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے
جون 2018 میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا تھا اور 2019 کے آخر تک منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل در آمد کے لیے کہا تھا
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلی ہیں جب کہ انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نےانسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطرخواہ پیش رفت کی۔ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کے لیے 7 میں سے 6 نکات جلد مکمل کئے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپوں اور افراد کے خلاف سخت پابندیاں عائد کیں۔ پاکستان کو منی لانڈرنگ سے متعلق پیچیدہ تحقیقات اور پراسیکیوشن کے حوالے سے صرف ایک اور نکتے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جرائم سے حاصل رقوم کے پھیلاؤ اور اُسے قبضے میں لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.