تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر پاک فوج نےرد عمل جاری کر دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر پاک فوج نےرد عمل جاری کر دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں بیان پر پاک فوج میں غم وغصہ ہے، یہ بات پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے اپنے ردعمل میں کہی

شخصیات ویب نیوز

 6 ستمبر2022 منگل  9 صفرالمظفر 1444 ھ

 تحریر: سلیم آذر

(اسلام آباد / میڈیا رپورٹ) 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں بیان پر پاک فوج میں غم وغصہ ہے، یہ بات پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے اپنے ردعمل میں کہی

   پاک فوج نے کہا کہ پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے  شدید غم و غصہ ہے

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ

عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق بیان پر شدید غم و غصہ ہے

ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) ڈی جی میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ

 پاک فوج قوم کی حفاظت کیلئے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے ، نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے ۔

پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان آرمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے،پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش پاکستان کے مفاد میں نہیں،آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازعہ بنانا بھی پاکستان اور پاک فوج کے مفاد میں نہیں،پاک فوج کی سینئرقیادت کی اہلیت، حب الوطنی دہائیوں پر محیط بے داغ ہے،تمام طریقہ کار کے باوجود سینئر سیاستدانوں کی عہدے کو متنازعہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے،آرمی چیف کی تعیناتی کا آئین میں واضح طریقہ کار موجود ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.