ترکی کے گاؤں میں ابلاغ کے لیے انوکھی خوبصورت اور سریلی زبان

ترکی کے اس گاؤں سمیت دنیا بھر میں صرف 10 ہزار افراد ایسے ہیں جو اس زبان پر مہارت رکھتے ہیں

شخصیات ویب ڈیسک

ترکی کے ایک گاؤں میں ابلاغ کے لیے ایک خوبصورت اور سریلی زبان استعمال کی جاتی ہے،جو کچھ اور نہیں بلکہ سیٹی بجانا ہے۔ ترکی کا کسکوئے نامی یہ گاؤں اپنی زبان کی وجہ سے منفرد تصور کیا جاتا ہے۔ یہ لوگ ابلاغ اور گفتگو کے لیے سیٹی بجاتے ہیں اور ہر جملے اور ہر لفظ کے لیے الگ انداز کی سیٹی بجائی جاتی ہے۔اس زبان کو برڈ لینگوئج یا پرندوں کی زبان کہا جاتا ہے۔
مذکورہ گاؤں والوں کو یہ زبان استعمال کرنے کی ضرورت اس لیے بھی پیش آتی ہے کیونکہ گاؤں پہاڑ پر واقع ہے اور مختلف گھاٹیوں اور دور دراز جگہوں پر لوگوں کو اپنا پیغام پہنچانے کے لیے عام زبان کے مقابلے میں سیٹی زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ تاہم اس گاؤں کے بھی تمام لوگ یہ زبان نہیں جانتے۔ اس گاؤں سمیت دنیا بھر میں صرف 10 ہزار افراد ایسے ہیں جو اس زبان پر مہارت رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اس زبان کو ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دیا ہے۔
اس زبان کے تیزی سے ہوتے خاتمے کی وجہ سے گاؤں والوں نے بھی اس زبان کو بچانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
اس سلسلے میں ایک سالانہ میلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جبکہ مقامی اسکولوں میں بھی بچوں کو یہ زبان سکھائی جارہی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.