حیدرآباد سندھ میں کورونا کا پہلا مریض سامنے ، مزید 3 کیسز کی تصدیق مجموعی تعداد 19 ہوگئی

Cronona virus cases are 19 in Pakistan

حیدرآباد سندھ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض ساامنے آگیا مزید 3 کیسز کی تصدیق، پاکستان میں مجموعی تعداد 19 ہوگئی
حیدرآباد میں سامنے آنے والا متاثرہ شخص شام کے راستہ دوحا سے پاکستان آیا ، متاثرہ دوسرا شخص دبئی کے راستے ایران سے کراچی آیا ہے

پہلا کیس حیدرآباد میں سامنے آیاہے، متاثرہ شخص شام کے راستہ دوحا سے پاکستان آیا جب کہ متاثرہ دوسرا شخص دبئی کے راستے ایران سے کراچی آیا ہے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں تصدیق شدہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق نئے آنے والے کیسز میں سے ایک کا تعلق
حیدرآباد سندھ اور ایک کا کراچی سے ہے جب کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق پہلا کیس
حیدرآباد سندھ میں سامنے آیاہے، متاثرہ شخص شام کے راستہ دوحا سے پاکستان آیا جب کہ متاثرہ دوسرا شخص دبئی کے راستے ایران سے کراچی آیا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ
کوئٹہ میں بھی کورونا وائر س کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج 12 سالہ علی رضا میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اسپتال کی میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق متاثرہ بچہ والدین کے ساتھ پاک ایران سرحدی علاقے تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا تاہم بچے کے والدین میں مہلک وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ایم ایس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق 12 سالہ علی رضا اپنے گھر والوں کے ہمراہ ایران سے آیا تھا جو تفتان کوارنٹائن سینٹر میں مقیم تھا جسے گزشتہ روز کوئٹہ منتقل کیا گیا اور آج بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
کورونا وائرس کے نئے نئے کیس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں اب تک سندھ سے 15، اسلام آباد سے 2، گلگت بلتستان اور کوئٹہ سے ایک ایک کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کراچی میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد19 ہوچکی ہے جن میں سے 2 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا

Facebook Comments

POST A COMMENT.