دنیا کا سب سے بڑا ڈبل ڈیکر طیارہ آج اسلام آباد ایئرپورٹ اترے گا

4انجنوں پرمشتمل طیارہ 950 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے پروازبھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

ویب ڈیسک

اسلام آباد،پاکستانی ہوابازی میں تاریخی لمحہ آنے والا ہے اورسول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں،ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پروازکی لینڈنگ کیلئے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔4 انجنوں پرمشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردارطیارہ 950 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اوراس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کیلئے 2 منزلوں میں تقسیم کیاگیاہے۔8 جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 650 کے قریب مسافر سوار ہوں گے۔ڈبل ڈیکرطیارے ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کیلئے 2 بورڈنگ برجزلگائے جائیں گے اوراسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کیلئے روانہ ہوجائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.