رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،جوانوں کی شرکت

پاسنگ آوٹ میں مرد اور خواتین اہلکاروں پر مشتمل ایگلیٹ کورس کے تقریبا 700 مرد اورخواتین اہلکار پاس آوٹ ہوئے

ویب ڈیسک

کراچی،رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا،جس میں آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران نے رکت کی
شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاس آوٹ ہونے والوں نے عملی کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ پاسنگ آوٹ تقریب میں مرد اور خواتین اہلکاروں پر مشتمل ایگلیٹ کورس کے تقریبا 700 مرد اور خواتین اہلکار پاس آوٹ ہوئے۔ کمانڈنٹ تنویر عالم اوڈھو اور ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اشرف زبیر صدیقی نے اہلکاروں کو ٹریننگ کے مراحل کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی تھے، مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور دوران ٹریننگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جوانوں کو تقریفی سناد اور نقد انعامات دیئے۔ کمانڈنٹ تنویر عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ اور آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اور کمانڈنٹ کو یادرگاری شیلڈ پیش کی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.