سرل المیڈا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے مایوسی ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

سرل المیڈا پر غداری کے الزامات لگانا انتہائی چونکا دینے والا عمل ہے

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی سرل المیڈا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر حیرت اورمایوسی کا اظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آمر جنہوں نے اصل میں آئین معطل کیا اورغداری کے مرتکب ہوئے وہ آزاد گھوم رہے ہیں اور صحافی جو صرف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہیں غدار قرار دیا جا رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی میڈیا پہلے ہی بد ترین سنسر شپ کا شکار ہے،اس قسم کا عمل اس تاثرکو ہوا دیتا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کا محاصرہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرل المیڈا پر غداری کے الزامات لگانا انتہائی چونکا دینے والا عمل ہے، سرل المیڈا صرف اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے جو ان کا حق ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کسی صحافی کے انٹرویو کرنے پر کوئی پابندی نہیں،صحافی نے سابق وزیراعظم کا انٹرویو کرکے کس قانون کی خلاف ورزی کی ہے؟ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزای اظہار رائے کے حق میں ہے، آزاد میڈیا کے بغیر جمہوریت ایک کھوکھلی بات کے مترادف ہے بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی  کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر حیرت اورمایوسی کا اظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آمر جنہوں نے اصل میں آئین معطل کیا اورغداری کے مرتکب ہوئے وہ آزاد گھوم رہے ہیں اور صحافی جو صرف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہیں غدار قرار دیا جا رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی میڈیا پہلے ہی بد ترین سنسر شپ کا شکار ہے،اس قسم کا عمل اس تاثرکو ہوا دیتا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کا محاصرہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرل المیڈا پر غداری کے الزامات لگانا انتہائی چونکا دینے والا عمل ہے، سرل المیڈا صرف اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے جو ان کا حق ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کسی صحافی کے انٹرویو کرنے پر کوئی پابندی نہیں،سرل المیڈا نے سابق وزیراعظم کا انٹرویو کرکے کس قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.