حج قرعہ اندازی ہوگئی،سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں مسلسل 3 سال ناکام رہنے والے عازمین بغیر قرعہ اندازی کے حجاز مقدس جائیں گے
شخصیات ویب ڈیسک
سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی ہوگئی، ایک لاکھ سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں مسلسل 3 سال ناکام رہنے والے عازمین بغیر قرعہ اندازی کے حجاز مقدس جائیں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اسلام آباد میں سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کا آغاز کیا، کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی آج رات تک مکمل ہوگی، خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مسلسل 3 سال سے ناکام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے، 80 سے 90 سال عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، بزرگ خاتون عازمین کے ساتھ 2 معاونین بھجوائے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مرد عازمین کی ایک لاکھ 23 ہزار700 اور خواتین کی 92 ہزار923 درخواستیں ملیں۔سرکاری حج اسکیم کے تحت سب سے زیادہ پنجاب سے ایک لاکھ 8 ہزار 6 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ سندھ سے 49 ہزار 343، خیبرپختونخوا سے 40 ہزار 752 اور بلوچستان سے 10 ہزار 258 درخواستیں موصول ہوئیں۔ کشمیر سے 2 ہزار 316، فاٹا سے 4 ہزار 314 اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار 422 افراد نے حج درخواست جمع کرائیں۔رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کئے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کیلئے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے، گزشتہ سال سرکاری حج اسکیم کے تحت وصول درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 857 تھی۔
Breaking News
- تازہ ترین خبریں//شائننگ کراچیثانیہ مرزا نے ٹینس چھوڑنے کا اعلان کردیا، بتادیا کب اورکہاں رٹائر ہوں گی
- تازہ ترین خبریں//شائننگ کراچیسرفرازاحمد نیوزی لینڈ کی جیت کی راہ میں چٹان بن گئے، کراچی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا
- تازہ ترین خبریں//شائننگ کراچی جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کے سربراہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کریں گے
- Uncategorizedایمان آفندی نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو شاندار قرار دیا
- تازہ ترین خبریں//شائننگ کراچیآرٹس کونسل کراچی کے تحت اردو ادب کا سب سے بڑاعالمی میلہ یکم دسمبر سے سج گیا
- تازہ ترین خبریں//شائننگ کراچیگوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش ناکام
- تازہ ترین خبریں//شائننگ کراچیشہید صحافت ارشد شریف , سینئرتحقیقاتی صحافی، مصنف اور ٹی وی نیوز اینکر پرسن
- تازہ ترین خبریں//شائننگ کراچیسائفر آڈیو لیکس، عمران خان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ
- تازہ ترین خبریں//شائننگ کراچیپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- تازہ ترین خبریں//شائننگ کراچیبس بہت ہو گیا ، آج ان سب کو جواب دوں گا جو میرے الفاظ کو توڑ مروڑ رہے ہیں، عمران خان
POST A COMMENT.