سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک بڑھا دی گئیں

صوبے بھر کے اسکول یکم اگست کو کھلیں گے،نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن سمری منظور کرلی

ویب ڈیسک

کراچی,محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا دورانہ 16 روز بڑھا دیا جس کے بعد صوبے بھر کے اسکول یکم اگست سے کھلیں گے۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اس حوالے سے سمری نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے منظور کرلی ہے۔سمری میں بتایا گیا کہ عام انتخابات میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں۔ٹوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ ڈھائی ماہ کردیا گیا۔مئی میں گرمی اور رمضان کے باعث تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.