فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے اسلام آباد آئے تھے، عمران خان

فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے اسلام آباد آئے تھے، عمران خان

عمران خان سیاسی حریفوں پر تنقید کرنا نہ بھولے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے اسلام آباد آئے تھے، مافیاز میں تیس سال سے لوگ حلوے کھا رہے ہیں کسی کو پتہ نہیں تھا کہ دھرنے میں کیوں آئے

قانونی ٹیم قابل تعریف، اپنے پارٹی منشور کے مطابق قوانین بنانے کی تیاری کریں، 15ماہ زور لگانے والی مافیا ناکام ہوگئی،پریس کانفرنس سے خطاب

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجد علی سید
عمران خان سیاسی حریفوں پر تنقید کرنا نہ بھولے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے اسلام آباد آئے تھے،کسی کو پتہ نہیں تھا کہ دھرنے میں کیوں آئے ہیں،کوئی ختم نبوت،کوئی مہنگائی اورکوئی پانی آتا ہے جیسے لوگ دھرنے میں آئے تھے۔ مافیاز میں تیس سال سے لوگ حلوے کھا رہے ہیں۔ جب کیس عدالت میں گیا تو لوگ کہنے لگے اب یہ لوگ فارغ ہو گئے۔لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں گورنمنٹ کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا۔ملکی مافیازکو اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کی زندگی پر اثر پڑ رہا ہے، بچوں کی صحت پر برا اثر پڑا ہے، پشاور اور لاہور میں اسموگ سے بہت مسائل ہیں، اس معاملے پرتمام ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔بھارت میں دھان کی فصل جلانے کی وجہ سے بھی لاہور میں اسموگ بڑھتی ہے۔ لاہور میں 10 سال میں 70 فیصد درخت کم ہوئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور میں 60 ہزار کنال جگہ پر جنگلات لگائیں گے، جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، اس کے اثرات لانگ ٹرم ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستانی معیشت کی تعریف کی ہے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، ملکی مافیاز کو اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست

عمران خان سیاسی حریفوں پر تنقید کرنا نہ بھولے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے اسلام آباد آئے تھے،کسی کو پتہ نہیں تھا کہ دھرنے میں کیوں آئے ہیں،کوئی ختم نبوت،کوئی مہنگائی اورکوئی پانی آتا ہے جیسے لوگ دھرنے میں آئے تھے۔ مافیاز میں تیس سال سے لوگ حلوے کھا رہے ہیں۔ جب کیس عدالت میں گیا تو لوگ کہنے لگے اب یہ لوگ فارغ ہو گئے۔لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں گورنمنٹ کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا۔ملکی مافیازکو اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کی زندگی پر اثر پڑ رہا ہے، بچوں کی صحت پر برا اثر پڑا ہے، پشاور اور لاہور میں اسموگ سے بہت مسائل ہیں، اس معاملے پرتمام ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔بھارت میں دھان کی فصل جلانے کی وجہ سے بھی لاہور میں اسموگ بڑھتی ہے۔ لاہور میں 10 سال میں 70 فیصد درخت کم ہوئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور میں 60 ہزار کنال جگہ پر جنگلات لگائیں گے، جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، اس کے اثرات لانگ ٹرم ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستانی معیشت کی تعریف کی ہے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، ملکی مافیاز کو اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی، ہزاروں اربوں کا قرضہ چھوڑ کر یہ لوگ گئے۔ مشکل وقت سے ملک باہر نکل آیا ہے۔

 

ختم ہو جائے گی، ہزاروں اربوں کا قرضہ چھوڑ کر یہ لوگ گئے۔ مشکل وقت سے ملک باہر نکل آیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.