لاہور چوبرجی، رکشے میں دھماکا، 12 افراد زخمی، 3 موٹرسائیکل تباہ

لاہورمیں دہشت گردی کاشبہ، رکشے میں 3 کلو دھماکا خیز مواد کسی جگہ منتقل کرنے جا رہا تھا، رکشا ڈرائیور فرار ہوگیا

لاہورمیں چوبر جی کے قریب رکش میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ،دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے

دہشت گردی کاشبہ، رکشے میں 3 کلو دھماکا خیز مواد کسی جگہ منتقل کرنے جا رہا تھا، رکشا ڈرائیور فرار ہوگیا

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجد علی سید
لاہورمیں چوبر جی کے قریب رکش میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد کے زخمی،دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور بی ڈی ایس عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثے سے بال بیرنگ ملے ہیں، بی ڈی ایس عملہ معائنہ کر رہا ہے، رکشا ڈرائیور فرار ہوگیا۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد موجود تھا، دہشت گرد دھماکا خیز مواد کسی جگہ پر منتقل کرنے جا رہا تھا، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک مسافر شیرا کوٹ سے رکشے میں سوار ہوا تھا جو چوبر جی کوارٹرز کے قریب رکشے سے اتر کر فرار ہوگیا۔دھماکے کے بعد ایس پی اقبال ٹاو¿ن اجمل نے بتایا تھا کہ رکشے میں ہونے والا دھماکا بہ ظاہر سلنڈر کا لگتا ہے، تاہم بال بیرنگ بھی ملے ہیں جن کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رکشے میں دھماکے سے ڈرائیور سمیت 10 افراد معمولی زخمی ہوئے، زخمی افراد دھماکے کے وقت رکشے کے قریب سے گزر رہے تھے، رکشا ڈرائیور رمضان نے بتایا کہ ایک مسافر رکشے میں سوار ہوا، کرایہ دے کر سمن آباد پر اتر گیا، وہ رکشے میں ایک شاپنگ بیگ بھول گیا تھا

لاہور چوبرجی میں ہونے والے دھماکے میں تباہ ہونے ولال رکشہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے

لاہور چوبرجی میں ہونے والے دھماکے میں تباہ ہونے ولال رکشہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے

Facebook Comments

POST A COMMENT.