مساجد بند، دہشت گرد واقعے کی آڑ میں نیوزی لینڈ کا اقدام، مسلمانوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

مساجد انتظامیہ کو کواپنی حفاظت کا انتظام خود کرنے کی ہدایت، دہشت گردی کو جواز بنا کر نیوزی لینڈ کرائست چرچ انتظامیہ نے مختلف اعلامیے جاری کردیے مسلمانوں کو گھروں تک محدود رہنے اورغیرضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت
مسجد میں سفید فام انتہا پسند کی فائرنگ کے نتیجے میں 5پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ واقعے میں کسی پاکستان کے متاثر ہونے کی اطلاعات نہیں۔
نیوزی لینڈ انتظامیہ اور پاکستان کمیونٹی سے رابطے میں ہیں تاہم اب میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد 5 پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے،

اے آر واءی نیوز پرنیوزی لینڈ میں دہشت گردی واقعے میں لاپتہ 5 پاکستانیوں کے حوالے سے بریکنگ نیوز کا عکس

اے آر واءی نیوز پرنیوزی لینڈ میں دہشت گردی واقعے میں لاپتہ 5 پاکستانیوں کے حوالے سے بریکنگ نیوز کا عکس

ان لاپتہ پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے، نیوزی لینڈ کے مخلتف اسپتالوں میں ان کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی انتظامیہ نے سفید فام انتہاپسندوں کے دہشت گردانہ حملوں کو جواز بناتے ہوئے تمام مساجد کو فوری طور پر بند کراتے ہوئے مسلمانوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی۔
انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی تمام مساجد تاحکم ثانی بند رہیں گی اور جب تک اجازت نہیں دی جاتی وہاں نماز کی باجماعت ادائیگی پر پابندی ہوگی۔
انتظامیہ نے مسلمانوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلاجواز گھروں سے باہر نہیں نکلیں اور آئندہ دو تین روز تک احتیاط کریں۔ نیوزی لینڈ کی انتظامیہ نے مساجد کے منتظمین کو سیکیورٹی کے انتظامات خود ہی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجدپرسفید فام انتہاپسندوں کے حملے میں 42سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. اس واقعے کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر عبد المالک نے کہاکہ حملے میں کئی افراد شہید ہوئے۔ پاکستانی کمیو نٹی سے رابطے میں ہیں۔حملے میں کسی پاکستانی کے متاثر ہونے سے متعلق اطلاع نہیں ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔رابطے نہیں ہو پا رہے، جیسے ہی کوئی اطلاع ملی ہم دفتر خارجہ سے رابطہ کریں گے۔
تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد 5 پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔ ان کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔
گم ہونے والوں میں 36 سالہ سہیل شاہد اور 26 سالہ اریب احمد شامل ہیں۔اس کے علاوہ 34 سالہ جہانداد علی،21 سالہ طلحہ نعیم اور محمد زاہد شامل ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام مذکورہ افراد کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔گمشدہ پاکستانیوں کی مختلف اسپتالوں میں تلاش جاری ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.