نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن پر دھماکا،۔2افراد جاں بحق

نارتھ کراچی پاورہائوس چورنگی کے قریب سی این جی اسٹیشن کے کمپریسرکی لائن میں دھماکاہوگیا جسکے باعث سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی،جاں بحق افراد میں آپریٹر ثاقب اورمالک راشد شامل ہیں

نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن کے کمپریسر کی لائن میں دھماکا ہونے سے 2 افراد جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سی این جی اسٹیشن کے کمپریسر کی لائن میں دھماکا ہوگیا جس کے باعث سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی، واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں اسٹیشن آپریٹر ثاقب اور مالک راشد شامل ہیں، منیجر سمیت 3افرادزخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد قریب کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے قابو پالیا۔بتایا گیا ہے کہ دھماکہ سی این جی اسٹیشن کے اندر پھٹا، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور فائر بریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پایا، وزیراعلی سندھ نے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر اسٹیشن کی انسپکشن ہوئی تھی توکب ہوئی تھی،سی این جی اسٹیشن میں کمپریسر ایکسپائرتھایاناقص تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمیوں کوبہترین سہولیات دینےکی ہدایت کر دی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.