آئی ایس آئی کا نیا ڈی جی کون ہوگا، فیصلہ جلد متوقع، نوید مختار سمیت 5جنرلز ریٹائر

آئی ایس آئی کا نیا ڈی جی کون ہوگا، فیصلہ جلد متوقع، نوید مختار سمیت 5جنرلز ریٹائر
آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے لیے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرلزمیں
ندیم زکی منج،عاصم منیر،وسیم اشرف،عبدالعزیزاورمحمد عدنان کے نام زیرغور

شخصیات ویب ڈیسک
راولپنڈی،ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارسمیت پاک فوج کے پانچ تھری اسٹارجنرلزیکم اکتوبر کو اپنے عہدوں سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ریٹائرڈ افسران میں کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ،آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ (اے ایس ایف سی) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین،جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) کے ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل غیورمحمود اورانسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈ ایوالوایشن جی ایچ کیو،لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس اہم ترین عہدے پر تعیناتی کیلئے وزیراعظم اورآرمی چیف میں مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور قوی امکان ہے کہ ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کو اس عہدے پر تعینات کردیا جائے۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاک فوج میں ترقیوں کے باعث ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیرکو لیفٹیننٹ جنرل بنادیا گیاہے۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے اور ادارہ بھی قانون کے تحت وزیراعظم کے ماتحت اورانہی کو جوابدہ ہے تاہم وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے مشاورت کرکے سب سے اہم تقرر کے بارے میں فیصلہ کریں گے،سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختاردسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر ہوئے تھے اس سے پہلے وہ کراچی کورکے کمانڈر تھے،وہ تقریباً پونے دو سال اس منصب پرفائزرہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی ایم آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرسمیت لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر میں سے کسی ایک افسرکو آئی ایس آئی کا نیاسربراہ مقررکیا جا سکتا ہے۔تینوں افسران مختلف کمانڈ اوراسٹاف عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ انٹیلی جنس کا خاطرخواہ تجربہ رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.