وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہوںگے،احسن اقبال

یہ ہمارا حق ہے، تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کرکے امیدواروں کو شامل کررہی ہے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ جمہوریت کے ساتھ جو مذاق ہوا ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کامتفقہ فیصلہ ہے کہ ہم وزیراعظم،اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کیلئے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے اوریہ ہمارا حق ہے ۔رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہاکہ پنجاب میں تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کرکے امیدواروں کو شامل کررہی ہے لیکن مرکزمیں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے اور اگر کامیابی نہ ملی تو اپوزیشن لیڈربھی شہبازشریف ہی ہوں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.