پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جاسوس ڈرون (کواڈکاپٹر) مارگرایا،ان شاءاللہ کسی بھارتی ڈرون کو سرحد پارنہیں کرنے دییگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی، کنٹرول لائن پر فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر احتجاج، سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے علاقائی امن کوخطرات لاحق ہیں: مراسلہ

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون (کواڈکاپٹر) مار گرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان شاءاللہ کسی ایک بھارتی ڈرون کو بھی سرحد پار نہیں کرنے دیں گے،سرجیل سٹرائیک کی بڑھکیں ہیں، بھارتی ڈرون بھی سرحد پار نہ کرپائے گا۔دریں اثنا پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاو سارک) ڈاکٹر فیصل نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ مراسلہ میں بھارت سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کیخلاف ہے، بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی سے علاقائی امن کوخطرات لاحق ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے 31 دسمبر کو اٹھمقام پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے آسیہ بی بی شہید ہوئی جبکہ 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 7 شہری زخمی ہوئے۔ 2018 میں بھارتی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی 2350 مرتبہ خلاف ورزی کی جس سے 36 شہری شہید جبکہ 142 زخمی ہوئے۔2017 میں 1970 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.