جاسوسی سسپنس سرگزشت اورپاکیزہ ڈائجسٹوں کے روح رواں ’’معراج رسول ‘‘ انتقال کرگئے


جاسوسی سسپنس سرگزشت اورپاکیزہ جیسے ڈائجسٹوں کے بانی و مدیرجاسوسی ڈائجسٹ پبلی کیشنزکے روح رواں اور اردوڈائجسٹوں کی دنیا کی عہدساز شخصیت  معراج رسول آج 22فروری 2019کوطویل علالت کے بعدکراچی میں وفات پاگئے،

 نمازجنازہ کے بعدان کی تدفین ڈیفنس قبرستان میں عمل میں آئی۔
وہ طویل عرصے سے بیمارتھے،ڈیفنس قبرستان میں تدفین،لاکھوں قارئیں دل گرفتہ،لکھاریوں کوانتہائی عمدہ مشاہرہ دیاکرتے تھے،2شادیاں کیں،دونوں سے محبت تھی،جاسوسی،سسپنس اورسرگزشت ڈائجسٹ نکالا،تمام عمرمسائل سے نبردآزمارہے

طویل عرصے سے بیمارتھے،ڈیفنس قبرستان میں تدفین،لاکھوں قارئیں دل گرفتہ،لکھاریوں کوانتہائی عمدہ مشاہرہ دیاکرتے تھے،2شادیاں کیں،دونوں سے محبت تھی،جاسوسی،سسپنس اورسرگزشت ڈائجسٹ نکالا،تمام عمرمسائل سے نبردآزمارہے

شخصیات ویب ڈیسک

معراج رسول 5 اگست 1942ء کور ممبئی میں پیدا ہوئے، ان کے والد شیخ عبدالغفار 1947ء میں ممبئی سے ہجرت کرکے کراچی آئے تو معراج رسول کی عمر5 سال تھی

معراج رسول 5 اگست 1942ء کور ممبئی میں پیدا ہوئے، ان کے والد شیخ عبدالغفار 1947ء میں ممبئی سے ہجرت کرکے کراچی آئے تو معراج رسول کی عمر5 سال تھی

جاسوسی ڈائجسٹ پبلیکشنزکے روح رواں معراج رسول آج22فروری2019کوطویل علالت کے بعدکراچی میں وفات پاگئے،نمازجنازہ کے بعدان کی تدفین ڈیفنس قبرستان میں عمل میں آئی۔اردوڈائجسٹوں کے حوالے سے وہ عہدساز شخصیت تھے،ان کے زیرادارت سرگزشت،پاکیزہ،جاسوسی اورسسپنس جیسے صف اول کے جریدے نکلاکرتے ہیں۔معراج رسول5اگست1942 کوپیداہوئے،ان کے والد1947میں ممبئی سے کراچی آئے تھے،تب معراج رسول کی عمر5سال تھی۔ان کے والد شیخ عبدالغفاربھی ایک کامیاب رسالہ’سراغرساں ‘نکالتے تھے۔1960 کی دہائی میں معراج رسول نے بی کام کیااورکچھ ناول بھی لکھے،1971میں جاسوسی ڈائجسٹ کی شروعات کی۔آغازمیں انہیں بہت مشکلات کاسامنا رہاان کے معاون دوست ان سے الگ ہوکراپنے رسالے نکالتے رہے لیکن انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔مارچ 1973 میں انہوں نے پاکیزہ ڈائجسٹ بھی شروع کیاجو کہ خاص خواتین کیلئے تھابعد میں انہوں نے سسپنس اور سرگزشت ڈائجسٹ بھی نکالا اوروہ وقت بھی آیاجب تقریباً20 لاکھ قارئین ان کے ڈائجسٹوں سے مستفیدہونے لگے۔ اس زمانے میں معراج رسول لکھاریوں کوانتہائی عمدہ مشاہرہ دیاکرتے تھے۔ محی الدین نواب کو ایک قسط کے25ہزارروپے دیے جاتے تھے۔اردودنیاکاسب سے طویل اورضخیم ترین ناول’’دیوتا‘‘معراج رسول کی ہی تحریک پرمحی الدین نواب نے لکھا۔یہ ناول مسلسل33سال تک ہرماہ چھپتارہا۔معراج رسول نے2شادیاں کیں اوران کے بقول دونوں ہی محبت کی شادیاں تھیں۔ان کی دوسری اہلیہ عذرارسول ان کے شانہ بشانہ ڈائجسٹوں کی اشاعت کے تھکادینے والے سلسلے میں مسلسل شریکِ سفررہیں۔معراج رسول طویل عرصے سے صحت کے مسائل میں مبتلاتھے،جس کے سبب ان کا زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزرتاتھا۔ان کی تمام عمرمسائل سے جواں مردی کے ساتھ نبردآزما ہوتے گزری۔ان کے انتقال سے جاسوسی ڈائجسٹ پبلیکشنزکے لاکھوں قارئین دل گرفتہ ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.