میٹروپولیٹن پولیس نے گود سے بچے چھینے جانیکی خبروں کی تردید کردی

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق شہرکے کسی بھی علاقے میں اس طرح کی کوئی واردات ریکارڈ پر نہیں 

شخصیات ویب ڈیسک

میٹروپولیٹن پولیس نے “گود سے بچے چھینے”کی خبروں کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کےمطابق اس سلسلے میں ترجمان پولیس کے مطابق الیکٹرونکس میڈیا اوراخبارات سوشل میڈیا پرچلنے والی افواہوں کو تصدیق کیے بغیربڑی خبریں بناکرپیش کررہاہے۔پولیس ترجمان کےمطابق ایک مقامی اخبارکی خبرمیں واردات ایم اے جناح روڈ پرظاہر کی گئی ہے جو 11 تھانوں کی حدود میں آتا ہے۔تمام 11 تھانوں کی پولیس نے 3 دن کے دوران ایسی کسی واردات کی تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ سے کسی بچے کے اغوا یا “گود سے بچہ چھینے”جانے کی کسی واردات کی رپورٹ درج نہیں ہوئی۔ایم اے جناح روڈ ہی نہیں شہر کے کسی بھی علاقے میں اس طرح کی کوئی واردات ریکارڈ پرنہیں اوراسکے ساتھ ساتھ ملیر سے 12 سالہ بچہ اغوا نہیں ہوا،گھر سے پیسے چوری کرکے گھومنے نکل گیا تھا،گزشتہ روزخود ہی واپس آگیا۔لی مارکیٹ کے قریب کی عمارت سے شیرخوار بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج ہے،پولیس کے کئی شعبے تفتیش کررہے ہیں اوراب تک نیپئرپولیس کو تحقیقات کے دوران 8 ماہ کی بچی کے اغوا کے شواہد نہیں ملے،پولیس تحقیقات جاری ہیں کیونکہ بچی کی ماں نے بیان دیا ہے کہ شیرخوارنادیدہ قوتوں کی مالک تھی،بچی کو جنات لے گئے ہیں وہی واپس کر جائیں گے،ماں 

پولیس ترجمان کےمطابق ایک مقامی اخبارکی خبرمیں واردات ایم اے جناح روڈ پرظاہر کی گئی ہے جو 11 تھانوں کی حدود میں آتا ہے۔تمام 11 تھانوں کی پولیس نے 3 دن کے دوران ایسی کسی واردات کی تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ سے کسی بچے کے اغوا یا “گود سے بچہ چھینے”جانے کی کسی واردات کی رپورٹ درج نہیں ہوئی۔ایم اے جناح روڈ ہی نہیں شہر کے کسی بھی علاقے میں اس طرح کی کوئی واردات ریکارڈ پرنہیں اوراسکے ساتھ ساتھ ملیر سے 12 سالہ بچہ اغوا نہیں ہوا،گھر سے پیسے چوری کرکے گھومنے نکل گیا تھا،گزشتہ روزخود ہی واپس آگیا۔لی مارکیٹ کے قریب کی عمارت سے شیرخوار بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج ہے،پولیس کے کئی شعبے تفتیش کررہے ہیں اوراب تک نیپئرپولیس کو تحقیقات کے دوران 8 ماہ کی بچی کے اغوا کے شواہد نہیں ملے،پولیس تحقیقات جاری ہیں کیونکہ بچی کی ماں نے بیان دیا ہے کہ شیرخوارنادیدہ قوتوں کی مالک تھی،بچی کو جنات لے گئے ہیں وہی واپس کر جائیں گے،ماں پراسرارطورپرمطمئن ہے۔

 

پراسرارطورپرمطمئن ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.