کورونا وائرس پھر بے قابو مارکیٹیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10بجے بند

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی،اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ،پانچ یا زائدافراد کے جمع ہونے پر پابندی

ریستوران، مارکیٹ، شاپنگ مال، شادی ہال وغیرہ رات دس بجے اور تفریحی مقامی شام چھ بجے بند کیے جائیں گے، اسپتال، کلینک اور میڈیکل اسٹورز پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا

کاروباری وتجارتی اور تفریحی اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیاجائے گا یا جرمانہ ہوگا، این سی او سی کی ہدایت،تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کا بھی جائزہ

روزانہ کیسز کی تعداد اور اعدادو شمار بڑھ رہے ہیں، پہلے روزانہ 400-500 کیسز ہوتے تھے ،اب ان کی تعداد 700 سے اوپر آچکی ہے، مشیروزیراعظم برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

جمعہ 12ربیع الاول 1442ھ 30اکتوبر2020

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

کووڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے قائم ادارہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی)نے ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا۔ این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی ہے۔

شاپنگ مالز مارکیٹیں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10بجے بند کرنے کی ہدایت
ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ ، شادی ہالز، ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے، تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے، میڈیکل اسٹورز، کلینک اور اسپتال کھلے رہیں گے، این سی او سی کل سے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار۔

کووڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے قائم ادارہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی)نے ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا ہے۔ این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی ہے۔

 راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 11شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے،مظفرآباد ،میرپور اور گلگت بھی متاثرہ شہروں میں شامل ہیں

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 11شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے،مظفرآباد ،میرپور اور گلگت بھی متاثرہ شہروں میں شامل ہیں

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی)کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا ، شرکا کوکورونا وائرس ایس او پیز پرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ اعجا زشاہ اورسیکریٹری صحت سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میںکورونا وائرس کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام شہروں میں ماسک پہننا لازمی ہو گا اورتمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ، لاہور ، پشاور،کوئٹہ ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت 11شہروں میں کورونا وبا ءتیزی سے پھیل رہی ہے،مظفرآباد ،میرپور اور گلگت بھی متاثرہ شہروں میں شامل ہیں، 36 ہزار سے زائد آبادی کے 4ہزار374 مقامات پرلاک ڈاو ¿ن کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹیں رات 10 بجے بند کردی جائیں، شادی ہالز، ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔
اس سے قبل حکومت نے حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق گھروں سے باہر نکلنے پر عوام کو ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہو گا۔ بازاروں اور شاپنگ مال وغیرہ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد ہو گا،تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیکل اسٹورز، کلینک اوراسپتال اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے تمام شاپنگ مالز، دکانوں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے۔ خلاف وزری کرنے والے کو جرمانہ ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق ’شہر میں دفعہ 144 کا نفاذدو ماہ تک رہے گا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ’ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاو ¿ن متعارف کرایا جائے گا۔‘

 کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6,759 اموات ہو چکی ہیں جبکہوبا سے 3 لاکھ 11 ہزار 814 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6,759 اموات ہو چکی ہیں جبکہوبا سے 3 لاکھ 11 ہزار 814 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ’جمعرات 29 اکتوبر سے پاکستان بھر میں شہریوں کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت اور عوامی اور رش والی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔‘لوگ سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔‘
این سی او سی کے مطابق ’کورونا کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے ملک کے 11 شہروں میں 30 ہزار 610 نفوس کی ا?بادی کے لیے 4 ہزار 374 سمارٹ لاک ڈاو ¿ن نافذ کیے گئے ہیں۔ان شہروں میں کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، اسلام آباد، حیدرآباد، میرپور، کراچی، گلگت اور مظفرآباد شامل ہیں۔‘
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ’کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں اموات بڑھ رہی ہیں اور ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح جو پہلے دو فیصد سے کم تھی اب ڈھائی سے پونے تین فیصد ہو گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 825 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہو گئی ہے جن میں 11,627 فعال متاثرین ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6,759 اموات ہو چکی ہیں جبکہوبا سے 3 لاکھ 11 ہزار 814 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹیں رات 10 بجے بند کردی جائیں، شادی ہالز، ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے

شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹیں رات 10 بجے بند کردی جائیں، شادی ہالز، ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے

Facebook Comments

POST A COMMENT.