فریال تالپور اور آصف زرداری کی ایف آئی اے میں پیشی،بیان قلمبند

فریال تالپور اور آصف زرداری کی ایف آئی اے میں پیشی،بیان قلمبند

فریال تالپور اور آصف زرداری سے ڈی جی نجف مرزا نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 35 منٹ تک پوچھ گچھ کی

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،ایف آئی کی جانب سے چوتھی بارطلبی کے بعد سابق صدرآصف زرداریمیں نے کبھی این آر اوکیا نہ اس سے کوئی فائدہ اٹھایا، آصف زرداری اپنی بہن فریال تالپورکے ہمراہ ایف آئی اے کے زونل آفس پہنچے۔جہاں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سے 35 منٹ تک پوچھ گچھ کی جس کے دوران مختلف سوالات پوچھے گئے۔پوچھ گچھ کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے خلاف یہ کیس نواز شریف کے دور میں بنے اورانہوں نے ہی بنوائے۔سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ ان کیسز کے ذریعے آپ کو کنٹرول کیا جائے گا اس پرکیا کہیں گے جس پرانہوں نے مسکراتے ہوئے جواب نہیں دیا۔بیان قلمبند کرانے کے دوران آصف علی زرداری نے بعض سوالات کے جواب دینے سے گریزکیا اور35 منٹ تک سوالات کے جواب دینے کے بعد ایف آئی اے دفتر سے روانہ ہوگئے۔یاد رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے تاہم آج دونوں ملزمان ایف آئی اے کی جانب سے چوتھی بار طلب کیے جانے پر پیش ہوئے۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے کیس میں منی لانڈرنگ کا الزام نہیں ہے،ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس میں منگل کو سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے خلاف یہ کیس نواز شریف کے دور میں بنے اورانہوں نے ہی بنوائے۔سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ ان کیسز کے ذریعے آپ کو کنٹرول کیا جائے گا اس پرکیا کہیں گے جس پرانہوں نے مسکراتے ہوئے جواب نہیں دیا۔بیان قلمبند کرانے کے دوران آصف علی زرداری نے بعض سوالات کے جواب دینے سے گریزکیا اور35 منٹ تک سوالات کے جواب دینے کے بعد ایف آئی اے دفتر سے روانہ ہوگئے

Facebook Comments

POST A COMMENT.