کراچی میں بھی آج یوم آزادی قومی جذبےسےمنایاجائیگا

دن کاآغازنمازفجرکےبعد ملک کی سلامتی واستحکام کی دعاﺅں سے کیاجائیگا

کراچی (اسٹ،ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 71واں یوم آزادی آج بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا ،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،قیام امن، ترقی وخوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کی دعاﺅں سے کیا جائیگا.مزارقائد پرصبح پرچم کشائی اورگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوگی جس میں مسلح افواج کے نمائندے اورسیاسی شخصیات شرکت کریں گی.قائد اعظم محمد علی جناح کی پرقبرپرپھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔پرچم کشائی اور گارڈذ کی تبدیلی کے بعد سیاسی و مذہبی قائدین، سماجی ، ادبی شخصیات، تاجر براداری اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے اور عام شہری بھی کثیر تعداد میں بابائے قوم کے مزار قائد پر حاضری دیں گے۔جشن ازادی کے موقع پر سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتیں یوم آزادی کی مناسبت سے شہر میں ریلیاں نکالیں گی۔جشن آزادی کے حوالے سے کراچی کی سرکاری و نجی عمارتوں ،شاہراہوں،گلی محلوں اوراہم مقامات کو قومی پرچم،سبزجھنڈیوں اوربرقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور ہرطرف سبزہلالی پرچموں کی بہارہے۔شہربھرمیں سڑکوں،فٹ پاتھوں پراسٹالزسجے ہوئے ہیں جہاں جھنڈیوں، بیجز، ہینڈ بینڈز،ہیئربینڈز،بچیوں کیلئے ٹاپس،بالیاں،سفید وسبزٹی شرٹس، قومی پرچم دستیاب ہیں اورایکو ساؤنڈ سسٹم نصب کیا ہوا جس میں اونچی آواز میں ملی نغمے چلائے جارہے ہیں ،شہریوں نے اپنی گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لگائے ہوئے ہیں۔عام تعطیل کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ایک روزقبل جشن آزادی کی تقریبات کااہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ نے پرچم کشائی کی جبکہ طلبانے ملی نغمے گائے،تھیٹرپیش کیے،کوئز پروگراموں اوربحث ومباحثے میں بھی حصہ لیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.