ضمنی انتخابات 2018، ملک کے مختلف 35 حلقوں سے غیر حتمی نتائج کا سلسلہ شروع

ضمنی انتخابات 2018  ملک کے مختلف 35 حلقوں سے غیر حتمی نتائج کا سلسلہ شروع

ضمنی انتخابات 2018  ملک کے مختلف 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد، پہلی بار سمندرپاکستانیوں نے آن لائن ووسٹ کیا

شخصیات ویب ڈیسک
اسلام آباد: ملک بھر میں قومی اورصوبائی اسمبلی کی 35 نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہریوں اورپہلی بارسمندر پارپاکستانیوں نے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔این اے 65چکوال 2سے مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین نے 98ہزار 364 ووٹ لے میدان مارا جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد یعقوب 34ہزار 811 کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے این اے 124لاہور سے مسلم لیگ ن کے شاہدخاقان عباسی 75 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے غلام محی الدین 30ہزار 115 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان 56ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار وقار احمد نے 32ہزار 171 ووٹ حاصل کیے۔پی پی 118ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آزادامیدوار چوہدری بلال اصغر 35 ہزار 230 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اسد زمان 31ہزار 254 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی201 ساہیوال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار صمصام بخاری 58280 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمدطفیل نے 51662 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔خیبرپختونخواہ کے صوبائی حلقے پی کے 3کے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے۔ پی کے3 پولنگ اسٹیشن لنگر میں 2 ووٹ کاسٹ ہوئے، پی ٹی آئی کےساجدعلی اورن لیگ کے سردارخان کوایک ایک ووٹ ملا۔این اے 243کراچی ٹو کے6 پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے عالم گیر خان 1153ووٹ لے کرآگے، ایم کیوایم کےعامرولی الدین چشتی کو 625ووٹ ملے ہیں۔این اے 124لاہور2 کے 2پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیرحتمی نتجیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی کے 380ووٹ ملے ہیں۔ پی ٹی آئی کے غلام محی الدین کو 228ووٹ ملے ہیں این اے 53اسلام آباد کے 14 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ میں پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کو 2309 ووٹ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے وقاراحمد پر برتری حاصل ہے۔این اے 131 کے 29 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو برتری حاصل رہی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں خان دوسرے نمبر پر رہے۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی

Facebook Comments

POST A COMMENT.