عسکری پارک میں جھولا گرنے سے بچی جاں بحق، 10زخمی

پارک خالی کراکے گیٹ بند کردیا گیا،پولیس اورینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،سبزی منڈی میں واقع عسکری پارک کا جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے،ریسکو زرائع کے مطابق زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے جبکہ جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش سول اسپتال منتقل کردیا تاہم تاحال بچی کی شناخت نہیں ہوسکی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم پارک روانہ ہوگئی تھی،رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری پہنچ واقع پر پہنچ کر عسکری پارک خالی کراکے پارک کے گیٹ کو بند کردیا گیا ہے عسکری پارک میں جھولوں کاافتتاح عیدالفطرپرہوا تھا،جھولے کی اونچائی 20 سے 30 فٹ ہوتی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.