عمران خان کی کا میا بی پر کارکنوں کا جشن، ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم

وزیراعظم بننے پر جذباتی مناظر،کرپٹ حکمرانوں کو رلانے والے کپتان کھل کر مسکرائے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی پرجذباتی مناظر دیکھنے میں آئے،کپتان کھل مسکرائے،جاوید میانداد سے بغل گیرہوئے،ملک بھرمیں جشن منایا گیا اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے پر جذباتی مناظر،کرپٹ حکمرانوں کو رلانے والے کپتان کھل کر مسکرائے،آنسو بھی پوچھے،عمران خان کامیابی کے اعلان کے بعد تسبیح بھی پڑھتے رہے۔عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پرکراچی سے چترال تک جشن،کھلاڑی جھوم اُٹھے،ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے،ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں،چاچا کرکٹ بھی پرجوش،کپتان کی جیت پرپارلیمنٹ کے باہرقومی پرچم لہرا کرمبارک باد دی،فیصل آباد میں گھوڑے نے رقص کرکے کھلاڑیوں کا لہو گرمایا۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں اذان ہونے کے بعد شکرانے کے نفل بھی ادا کیے جسے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.