نیب کی پہلی اورآخری وابستگی پاکستان کےمفادات کاتحفظ ہے،جاویداقبال

نیب کا الیکشن سےکوئی تعلق تھا نہ آج کوئی تعلق ہے،’احتساب سب کیلئے‘کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں

ویب ڈیسک

کوئٹہ،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہاکہ پاکستان اوراس کےمفادات کاتحفظ نیب کی پہلی اور آخری ترجیح ہے،انہوں نےکہاکہ نیب بلاتفریق بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہےاوراس سلسلے میں نیب قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے گا۔
چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کانہ پہلے الیکشن سےکوئی تعلق تھا نہ آج کوئی تعلق ہے،نیب ’احتساب سب کے لیے‘کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اوررہےگا،نیب نے اب تک بدعنوان عناصرسے 296ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.