پاکستان پاسپورٹ کی رینکنگ بہتر، سانحہ ماڈل ٹائون پرلارجر بنچ تشکیل، ، موٹر سائیکل ٹریک

پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پرسانحہ ماڈل ٹائوں کیس کی چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا 5رکنی لارجر بینچ کل سے سماعت کرے گا، نوازشریف ، شہبازشریف ، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ ، چوہدری نثار، خواجہ آصف اور پرویز رشید سمیت146 افراد کو نوٹسز جاری

پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں12درجے ترقی پا کر104ویں سے 92 ویں نمبر پر آگیا

پاکستان کے شہری صرف 8 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کرسکتے ہیں جب کہ 27 ملکوں میں آمد پر ویزہ کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کے شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے 20 کلومیٹر طویل مخصوص لین کا افتتاح کردیا گیا

لین کی مارکنگ بھی مکمل،موٹر سائیکل سوار لین میںرہنے کی پابندی کریں، ٹر نز یا بس اسٹاپ وغیرہ پر چھوٹ دی جائے گی ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر

شخصیات ویب  ڈیسک

سانحہ ماڈل ٹائون، سپریم کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

سپریم کورٹ آٖف پاکستان

سپریم کورٹ آٖف پاکستان

عوامی تحریک کی سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے اور بسمہ امجد کی جانب سے اپنی والدہ کے قتل کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے آج لارجر بنچ تشکیل دے دیا ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس مظہرعالم پرمشتمل پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی کل سے سماعت کرے گا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں ۔رپورٹس کے مطابقسابق وزیراعظمنوازشریف، شہبازشریف ، حمزہ شہباز، رانا ثنائ اللہ ، چوہدری نثار، خواجہ آصف، عابد شیرعلی اور پرویز رشید سمیت اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت146 افراد کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

٭٭

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری

پاکستان پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری

پاکستان پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری

پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں12درجے ترقی پا کر104ویںنمبر سے 92ویں نمبر پر آگیا۔ دوسری جانب پہلی بار کسی اسلامی ملک متحدہ عرب امارات نے دنیا کے سب سے طاقت ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے طاقتورترین پاسپورٹ کی دوڑ میں سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جب کہ پاکستان کا پاسپورٹ 12درجے ترقی کے باوجود اس حد تک نیچے چلا گیا ہے کہ انڈیکس میں صرف عراق اور افغانستان ہی وہ 2 ملک ہیں جو فہرست میں پاکستان سے نیچے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی صرف 8 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ان ممالک میں ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، قطر، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور وانواٹو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ازیں پاکستانیوں کو 27 ملکوں میں آمد پر ویزہ کی سہولت بھی حاصل ہے۔ان ممالک میں آذربائیجان، کمبوڈیا، کیپ وردے، کوموروس، جبوتی، ایتھوپیا، گبون، گنی-بسائو، کینیا، لیسوٹھو، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، موزمبیق، میانمار، پالائو، روانڈہ، سمووا، صومالیہ، تمور لیسٹے، ٹوگو، ترکی، تووالو اور یوگنڈا شامل ہیں۔
اس سے قبل اکتوبر میں جاری کی گئی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ کو 104 واں نمبر دیا گیا تھا جو 12 درجے کی بہتری کے بعد92ویں نمبر پر موجود ہے۔ تاہم پاکستان کو عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں اپنی درجہ بندی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

٭٭

کراچی, شارع فیصل پرموٹر سائیکل ٹریک کا افتتاح

شاہراہ فیصل پر موٹرسائیکل سواروں‌کے لیے مخصوص لین

شاہراہ فیصل پر موٹرسائیکل سواروں‌کے لیے مخصوص لین

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کے شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کے مخصوص لین کا افتتاح کردیا گیا۔مخصوص لین کا افتتاح ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے شارع فیصل پر بننے والی مکمل موٹر سائیکل لین کا جائزہ بھی لیا۔ یہ لین میٹر وپول سے ملیرہالٹ تک بیس کلو میٹر طویل ہے جس پرموٹرسائیکل کے لیے لین کی مارکنگ کی گئی ہے تاکہ موٹر سائیکل سوار اپنی لین میں رہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کہنا تھا کہ جن مقامات پر ٹر نز (موڑ) یا بس اسٹاپ ہوں گے ان مقامات پر موٹر سائیکل سواروں کو چھوٹ دی جائے گی۔

٭٭

Facebook Comments

POST A COMMENT.