پرویز مشرف کو سزائے موت، فیصلے سےآئندہ آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی،احسن اقبال

صدر پرویز مشرف کو سزائے موت، فیصلے سےآئندہ آئین  پاکستان صرف ’بھٹو کے آئین‘ کے مطابق ہی چلے گا، بلاول بھٹو توڑنے کی روایت ختم ہوگی،احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سنگین غداری کیس میںصدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ یہ فیصلہ آئین کی حکمرانی اور بالادستی کے لئے سنگ میل ہے

کاش یہ فیصلہ پہلے آجاتا تو پاکستان میں کبھی مارشل لاءنہ لگتا نہ ہی مشرقی پاکستان الگ ہوتا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قانونی ،قومی تاریخ میں یہ سنہرے لفظوں میں لکھاجائے گا

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سید ماجد علی
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سنگین غداری کیس میںصدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ یہ فیصلہ آئین کی حکمرانی اور بالادستی کے لئے سنگ میل ہے۔کاش یہ فیصلہ پہلے آجاتا تو پاکستان میں کبھی مارشل لاءنہ لگتا نہ ہی مشرقی پاکستان الگ ہوتا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قانونی ،قومی تاریخ میں یہ سنہرے لفظوں میں لکھاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ  صدر پرویز مشرف وہ ڈکٹیٹر ہیں جنہوں نے دو مرتبہ آئین توڑا ایک 1999 میں جب انہوں نے اپنی نوکری سے برطرفی کا بدلہ پوری قوم اور آئیں سے لیا اور آئین کو معطل کر کے حکومت پر قبضہ کرلیا ، دوسری مرتبہ 2007میں ڈوبتے اقتدار کو بچانے کے لئے توڑا۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے مکمل چارہ جوئی کی تھی کہ مشرف کو بچالے۔ن لیگ وہ پہلی حکومت ہے جس نے آئین شکنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جرات کی۔ہمیں اس فیصلے پر خوشی ہے کہ پاکستان آئین اور قانون کے راستے پر چلنے والا ملک بنے ، ابھی تو اس پر اپیل کا حق باقی ہے تو اس کی علامت بھی دیکھی جائے تو یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔اس فیصلے سے ملک کی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔کوئی بھی شخص آئین کے خلاف فیصلہ کرنے سے پہلے کئی بارسوچے گا۔ یاد رہے کہ آج سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.