یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی بمباری،بچوں سمیت 43 افراد جاں بحق

سعودی فوجی اتحاد نے اسکول جاتے ہوئے بچوں کو نشانہ بنایا،یمنی رہنما

شخصیات ویب ڈیسک

شمالی یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں کم سے کم 43 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے انھوں نے حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا ہے جنھوں نے سعودی عرب کے جنوب میں میزائل فائر کیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے تھے۔یمن کے المصیراح ٹی وی نے فضائی حملے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کی فوٹیج نشر کی ہے جس میں زخمی اورہلاک بچوں کو دکھایا گیا ہے جن کے اسکول بیگزاورکتابیں دھماکے مقام پربکھری پڑی ہیں۔یمنی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد سے متصل صوبہ سادا کی ضحیان مارکیٹ میں ایک اسکول بس کو نشانہ بنایاگیا جس میں بچے اسکول جارہے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.