آرٹس کونسل کراچی میں انیس جعفری کے مجموعہ کلام ” مَوَدّت کے گلاب “ کی تقریب رونمائی

آرٹس کونسل کراچی کی لائبریری کمیٹی نے تقریب کا اہتمام سہ ماہی ادب و فن کے اشتراک سے کیا

صدرمحفل پروفیسر سحر انصاری، مہمان خصوصی ڈاکٹر عالیہ امام تھیں

صاحب کتاب کی نصف بہتر حنا جعفری نے بھی اسٹییج کوپر رونق بنایا

 پروفیسر فرزانہ خان ،پروفیسر صفدر علی خان،نسیم نازش، طاہرہ سلیم سوز
ڈاکڑ نزہت عباسی،  ارم زہرہ اور، وقار زیدی مہمانوں میں شامل

شخصیات ویب نیوز
 رپورٹ: حشمت قاضی

  آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام اورسہ ماہی ادب و فن کے اشتراک سے 4 ستمبر 2018 کو معروف شاعر،سہ ماہی ادب و فن کے مدیر اور اردو لٹریری ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کے نیس جعفری انیس جعفری کے مجموعہ کلام مَوَدّت کے گلاب کی تقریب رونمائی منعقد کی جس کی صدارت اردو لٹریری ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سحر انصاری نے کی۔ مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر عالیہ امام تھیں۔ دیگر مہمان گرامی میں پروفیسر فرزانہ خان ،پروفیسر صفدر علی خان،نسیم نازش، طاہرہ سلیم سوز، ڈاکڑ نزہت عباسی، ارم زہرہ ، وقار زیدی، اور صاحب کتاب کی نصف بہتر محترمہ حنا جعفری (چیف ایڈیٹر ادب و فن )نے اسٹییج کو مزید پر رونق بنادیا ۔

 معروف شاعرانیس جعفری کے مجموعہ کلام ” مَوَدّت کے گلاب “ کی تقریب رونمائی میں صاحب کتاب کی نصف بہتر حنا جعفری اور دیگر مہمان گرامی

معروف شاعرانیس جعفری کے مجموعہ کلام ” مَوَدّت کے گلاب “ کی تقریب رونمائی میں صاحب کتاب کی نصف بہتر حنا جعفری اور دیگر مہمان گرامی

تقریب کی ابتدا تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت جناب عبدالمجید محور نے حاصل کی اور ایک خوبصورت نعت رسول مقبول سے سامعین کو فیضیاب کیا ۔ نظامت کے فرائض معروف شاعر ہ آئرین فرحت اور محترم سلمان صدیقی نے سرانجام دیے اور نہایت منجھے ہوئے انداز میں پروگرام کو چلایا۔ اسٹیج پر بیٹھے تمام مہمانان کے علاوہ محفل میں شامل دیگر مہمانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ خطبہ صدارت میں پروفیسر سحر انصاری نے انیس جعفری کے نعت، منقبت اورسلام پر مبنی مجموعہ کلام ”مَوَدّت کے گلاب“ کو قابل ستائش کہا اور شعریت اور عقیدت کو ان کے کلام کا حسن ٹھہرایا ہے جو ادب میں ایک خوشگوار اضا فہ ہے ۔ ڈاکٹر عالیہ امام نے اپنے خطاب میں انتہائی دل چھولینے والی اور قابل غور بات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ آج کے دور میں بکروں کو ہار پہنائے جارہے ہیں اور کتابیں ٹھیلوں کی زینت بنی ہوئی ہیں ،معدے آباد اور ذہن ویران ہیں، دارلکتاب دارلکباب بن رہے ہیں ۔ ایسے موقع پر اہل قلم کی قدر کرو۔ انیس جعفری ایک سلجھے ذہن کے شاعر ہیں جن دل میں عشق رسول موجزن ہے جس کی عکاسی ان کے ہر شعر سے ہوتی ہے۔محترمہ نسیم نازش نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انیس جعفری کے کلام میں سادگی ہے اور ان کا ہر شعر اسلام سے ان کی گہری وابستگی ظاہر کرتا ہے ۔محترمہ ارم زہرہ نے کہا کہ © مَوَدّت کے گلاب کا ہر شعر جذبہ ایمانی سے معمور ہے نعتیہ کلام لکھنا ایک مشکل مرحلہ ہے جس میں حدود کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے اور اس بات کو محترم انیس جعفری صاحب نے انتہائی مہارت سے نبھایا ہے ۔ ڈاکٹر نزہت عباسی نے انیس جعفری کو مجموعہ کلام لکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا یہ اللہ کی خاص عنایت ہے اور انکا یہ مجموعہ اجروثواب اور بخشش کا ذریعہ بن سکتا ہے ، نعتیہ کلام میں جذبہ ایمان بارگاہ رسالت میں عاجزی ان کے کلام کا حصہ ہے، اشعارجوش عشق رسول اور اپنی معنویت کے ساتھ شامل ہیں ۔پروفیسر فرزانہ خان نے کہا کے یہ مجموعہ نعت، منقبت،حمدسلام کا گلدستہ ہے ، اشعار میں محمد اور آل محمد سے عقیدت و محبت نمایاںہے۔ وقار زیدی نے کہا تمام اشعار صداقت پر مبنی ہیں ۔ صاحب کتاب محترم انیس جعفری نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انھیں نعت اورثنائے اہل بیت لکھنے کی سعادت عطا کی۔، انہوں نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مجموعہ کلام سے منتخب کلام پیش کیا ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو حسب روایت گلدستے پیش کئے گئے ۔       

Facebook Comments

POST A COMMENT.