آرمی چیف کی سراج رئیسانی کی نمازجنازہ میں شرکت، اہل خانہ سے ملاقات

سراج رئیسانی شہید پاکستان کے سپاہی ہیں،ہم ایک بہادرمحب وطن پاکستانی سے محروم ہوئے ہیں،سپہ سالار

شخصیات ویب ڈیسک

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سانحہ مستونگ کے بعد بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کوئٹہ میں شہید سراج رئیسانی کی نمازجنازہ میں شرکت اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ گو ابھی ہم مکمل امن تک نہیں پہنچے، مگر دیرپا امن کی منزل بہت قریب ہے۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ سراج رئیسانی شہید پاکستان کے سپاہی ہیں، ہم ایک بہادرمحب وطن پاکستانی سےمحروم ہوئے ہیں، سراج رئیسانی کے خاندان کی تین نسلوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بطور قوم دہشت گردی، انتہاپسندی کے چیلنجز کو شکست دے کر رہیں گے۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہم راہ تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.