اردن کی شہزادی سارہ زید کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اردن  کی شہزادی سارہ زید وزارت خارجہ پہنچیں تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا

 

ملاقات ملک میں نادار اور کمزور طبقات کے خوراک اور آبی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

 

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: ماجدعلی سید

ارد ن کی شہزادی سارہ زید کی دفتر خارجہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، ملک میں نادار اور کمزور طبقات کے خوراک اور آبی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اردن کی شہزادی سارہ زید کی دفتر خارجہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، ملک میں نادار اور کمزور طبقات کے خوراک اور آبی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اردن  کی شہزادی سارہ زید وزارت خارجہ پہنچیں تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیابعد ازاں ردن کی شہزادی سارہ زید نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ملک میں نادار اور کمزور طبقات کے خوراک اور آبی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت زچہ و بچہ کی متوازن خوراک سے متعلق آگاہی اور عوام الناس میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کے عزم کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان میں خوراک کی کمی کے مسئلہ سے نمٹنے اور زچہ بچہ کی مناسب دیکھ بھال کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے اولین خطاب میں خوراک کی کمی اور ملک میں بچوں کی نشوونما میں کمی کے مسائل سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جو کہ موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیرخارجہ نےردن کی شہزادی سارہ زید کو خواتین کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے “احساس پروگرام” اور اس ضمن میں اٹھائے گئے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان میں اس شعبے میں کام کرنے والی تین نمائندہ تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی ۔ غریب اور نادار لوگوں کو راشن تقسیم کرنے والی نجی تنظیم رابن ہڈ آرمی کے فیصل جمیل، پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے والی طیبہ تنظیم کی حفصہ نعیم اور کم آمدنی والے طبقات کو رضاکارانہ طور پر کھانا فراہم کرنے والی نجی رزق تنظیم کے نمائندے حذیفہ احمدبھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.