اسلام آباد میں امریکا سے آنے والی خاتون کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
پمز اسپتال میں داخل، حالت تشویشناک، ملک میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ:سیدماجدعلی

اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جبکہ ملک میں اس خطرناک مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 28 ہے۔اسلام آباد میں ایک خاتون کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ خاتون امریکا سے آئی ہیں اور انہیں پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہے۔وزارت صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ تین افراد مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔کورونا کے سب سے زیادہ 13 کیسز سندھ میں ہیں، بلوچستان میں 6 ،اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 مریض ہیں۔ زیادہ تر مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تاحال کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ عوامی اجتماعات اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے۔لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے سوا تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن معطل کردیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ملک میں بہت سی عوامی و معاشی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.