بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی، نشوا کی موت ، تیل و گیس کے نئے ذخائر ،40حوثی ہلاک، آج بارش ہوگی، ان خبروں کاآپس میں کیا تعلق ہے؟

 بلاول بھٹوزرداری


بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی

شخصیات ویب رپورٹ

بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے پالیسی طلب۔ سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے پالیسی طلب کرلی ہے۔عدالت نے وزارت داخلہ کے سینئر افسر کو 13 جون کو پالیسی کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہبلاول بھٹو زرداری تو فل سیکیورٹی انجوائے کررہے ہیں۔ اب ان کو کیا مسئلہ ہے؟وفاق نے اپنے جواب میں بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کسی بھی شخص کو سکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس نے بلاول بھٹوزرداری کے وکیل سے استفسارکیا کہ 2013 میں وفاقی حکومت کس کی تھی؟بلاول بھٹو کے وکیل نے کہا کہ یقینا اس وقت وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب اپنی حکومت تھی تو پالیسی کیوں نہیں بنائی؟سندھ میں بلاول گھومتے ہیں۔ وہاں ان کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔بلاول بھٹو کے وکیل نے کہا کہ وفاقی اداروں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی مہیا کریں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ بلاول بھٹو وفاقی حدود میں داخل ہوں گے تو انہیں آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی دیں گے۔

نشوا کی وجہ موت غلط انجکشن تھا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

 

 دارالصحت ہسپتال جہاں غلط انجکشن لگائے جانے کی بنا پر معصوم بچی نشوا ہلاک ہوگئی تھی

دارالصحت ہسپتال جہاں غلط انجکشن لگائے جانے کی بنا پر معصوم بچی نشوا ہلاک ہوگئی تھی

کراچی کے نجی اسپتال کی غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی نشوا کی وجہ موت غلط انجکشن کو قرار دے دیا گیا۔بے بی نشوا کی ہلاکت کے معاملے پر بنائے گئے تین رکنی میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ مرتب کر لی۔ کیمیائی تجزیے اور ہسٹو پیتھالوجی رپورٹ کی روشنی میں 3 صفحات پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیارکی۔رپورٹ میں بے بی نشوا کی وجہ موت اسپتال عملے کی جانب سے لگائے گئے انجکشن کو قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انجکشن لگنے کے بعد بچی کے تمام اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بچی کو لگنے والے انجکشن سے نشوا کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ پھیپھڑے بھی شدید متاثر ہوئے تھے۔ میڈیکل بورڈ میں پروفیسر فرحت مرزا، پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر قرار عباسی اورڈاکٹر سمعیہ طارق شامل تھے۔

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

 

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے ہیں

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے ہیں

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے علاقہ منگریو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق منگریو میں ویل نمبر ایک کی 2676میٹر کھدائی کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔کمپنی اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے ہیں۔او جی ڈی سی ایل یہاں 95 فیصد شراکت داری کے ساتھ آپریٹنگ کمپنی ہے جب کہ بقیہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے پاس ہیں۔

یمن: اتحادی فوج کے طیاروں کی بمباری،40حوثی ہلاک ،متعدد ٹھکانے تباہ

 

یمن: اتحادی فوج کے طیاروں نے بمباری کرکے40حوثی ہلاک اورمتعدد ٹھکانے تباہ کردیے

یمن: اتحادی فوج کے طیاروں نے بمباری کرکے40حوثی ہلاک اورمتعدد ٹھکانے تباہ کردیے

صنعا،یمن میں عرب اتحادی فوج کے طیاروں کی بمباری سے 40حوثی باغی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ عرب اتحادی فوج نے حج اور الضالع گورنریوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ا±نہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق حج گورنری میں عبس ڈاریکٹوریٹ کےنواحی علاقےبنی حسن اور مستبا کے مقامات پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں حوثیوں کا اسلحہ ڈپو اور دیگر کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے، بمباری کے نتیجے میں متعدد جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایاکہ الضالع گورنری کے الدمت شہرمیں حوثیوں کو 20 جنگجوﺅں کی لاشیں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے (آج )سے کراچی میںموسلادھاربارش کی پیشگوئی کردی

 

 آج سے کراچی میں موسلادھاربارش شروع ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آج سے کراچی میں موسلادھاربارش شروع ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی،محکمہ موسمیات نے آج (بدھ)سے کراچی میںموسلادھاربارش کی پیشگوئی کردی ہے ، بارش سے درجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بدھ سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیزہوﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بدھ سے ہفتے تک موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے ہفتے تک موسلادھاربارشوں کا امکان ہے ، جمعرات سے بارشوں کے سلسلے میں تیزی آئےگی، بارش سے درجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا ،دوسری جانب کر اچی میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے ، شہر کادرجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاجبکہ ہوامیں نمی کا تناسب61 فیصد 21اورکلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.