بنوں: گھر میں دھماکا، میاں ،بیوی 4 بچے جاں بحق

بنوں کے مضافاتی علاقے تھانہ حوید کی کی حدود میں ایک گھر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود6 افراد جاں بحق ہو گئے

دھماکا اسکول ٹیچربرکت اللہ کے گھرمیں ہوا،لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

بنوں میں گھرمیں زور داردھماکے سے6 افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے مضافاتی علاقے تھانہ حویدکی کی حدود میں ایک گھر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر تباہ ہو گیا،مرنے والوں میں میاں بیوی اور4 بچے شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اسکول ٹیچربرکت اللہ کے گھرمیں ہوا،لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.