دانیال عزیز کو،سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں 5 سال کیلئے نااہل قرار دےدیا

دانیال عزیز کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے  توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا

دانیال عزیز کو آئین کے آرٹیکل 204کے تحت عدالت برخاست ہونے تک توہین عدالت کی سزا

سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری  عدالت عظمیٰ سے سزا سنائے جانے کے بعد  5 سال کیلئے نااہل ہوگئے

شخصیات ویب  نیوز 

رپپورٹ : سلیم آذر

اسلام آباد،سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کے برخاست ہونے تک سزا سنا دی۔جس کے بعد جس کے بعد دانیال عزیز 5 سال کیلئے نااہل ہوگئے ہیں۔
جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ 3 مئی کو دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آج سماعت کے دوران دانیال عزیز کے خلاف کیس کا فیصلہ جسٹس مشیر عالم نے پڑھ کر سنایا۔سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو آئین کے آرٹیکل 204کے تحت عدالت برخاست ہونے تک توہین عدالت کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی توہین عدالت کیس میں بھی یہی سزا سنائی تھی۔یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر رواں برس 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔ 13 مارچ کو دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی گئی تھی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ممکنہ طور پر متبادل فیصلہ کیا ہوا تھا اور میری جگہ اب والد انتخاب لڑیں گے۔ میرے والد نے میرےحلقے سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہوئے ہیں اوراب وہ الیکشن لڑیں گے۔

دانیال عزیز کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے  توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر آئین کے آرٹیکل 204کے تحت عدالت برخاست ہونے تک توہین عدالت کی سزا بھی سنائی جس کے بعد سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری  5 سال کیلئے نااہل ہوگئے

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ 3 مئی کو دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آج سماعت کے دوران دانیال عزیز کے خلاف کیس کا فیصلہ جسٹس مشیر عالم نے پڑھ کر سنایا۔سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو آئین کے آرٹیکل 204کے تحت عدالت برخاست ہونے تک توہین عدالت کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی توہین عدالت کیس میں بھی یہی سزا سنائی تھی۔یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر رواں برس 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔ 13 مارچ کو دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی گئی تھی

Facebook Comments

POST A COMMENT.