نئی دہلی، ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کی پراسرارہلاکت

خودکشی کرنے والوں کا عقیدہ تھا کہ وہ خود کو پھانسیاں لگائیں گے تو کچھ نہیں ہوگا

شخصیات ویب ڈیسک
بھارت کے دارالخلافہ نئی دہلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ان کو ایک گھر میں ایک ہی خاندان کی 11 لاشیں پراسرار حالت میں ملی ہیں جن میں سے 10 لاشوں کی آنکھوں پر پٹی اور وہ چھت سے لٹکی ہوئی تھیں۔پولیس افسر ونیت کمار کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد ایک ہی خاندان کے تھے اور ان میں سے زیادہ تر افراد نئی دہلی کے شمالی علاقے میں واقع براری گاؤں کے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے۔ایک اور پولیس حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 10 افراد کی لاشیں لوہے جالی سے لٹکی ہوئی تھیں جبکہ 70سالہ خاتون کی لاش زمین پرتھی۔دوسری جانب پولیس نے بتایاہے کہ ان افراد نے خودکشی کی ہے،پولیس کے مطابق مرنےوالوں کا عقیدہ تھا کہ انہیں پھانسی کے باوجود کچھ نہیں ہوگا،لاش ملنے کے بعد پولیس کو خودکشی کرنے والے خاندان کے گھر سے ایک تحریرملی ہے جس سے پتاچلتا ہے کہ گھرمیں کوئی جادوئی عمل جاری تھا جس سے مرنے والوں کو یقین تھا کہ جب وہ خود کوپھانسی لگائیں گےتوانہیں کچھ نہیں ہوگا۔
ہلی پولیس کے مطابق ایک دکان میں ایک ہی خاندان کے 11افراد کی لاشیں ملی تھیں جن میں سے 10 افراد کی لاشیں چھت سے لٹکی ہوئی تھیں،صرف ایک لاش زمین پر پڑی تھی جو 77 سالہ عورت کی تھی جبکہ 2بچے بھی شامل ہیں، زیادہ تر لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھی، منہ پر کپڑا بندھا تھا اور ان کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق دکان سے ملنے والے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹس سے لگتا ہے کہ یہ کوئی جادوئی پریکٹس تھی،تاہم پولیس نے قتل کے امکان کو رد نہیں کیا۔محلے داروں کے مطابق خودکشی کرنے والا خاندان راجستھان سے تعلق رکھتا تھا اور گذشتہ 20 سال سے دہلی میں مقیم تھا،اس تین منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پران کی دودکانیں تھیں۔ہمسائے گرچرن سنگھ نے صبح سویرے پڑوسیوں کی لاشیں اس وقت دیکھیں جب وہ دودھ خریدنے جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میں جب دکان میں داخل ہوا تو تمام دروازے کھلے تھے اور دس لاشیں چھت سے لٹکی ہوئی تھیں اور ایک لاش فرش پر پڑی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.