احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس میں احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ سابق وزیرداخلہ نے تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے ریمارکس دیئے کہ آپکے تحریری جواب میں معافی کیلئے وہ الفاظ نہیں جو قانونی طور پر ہونے چاہیے، کل ایک شخص کو نااہل کیا گیا وہ سپریم کورٹ کے باہر کہہ رہا تھا کہ کبھی معافی نہیں مانگی، جس پر احسن اقبال نے کہا عدلیہ کی عزت کرتا ہوں۔ عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کرتے جواب طلب کر لیا۔
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کیخلاف ایک طرفہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں، انتقامی کارروائیوں کی بدولت لوگوں کی ہمدری مسلم لیگ ن کیلئے بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا عوام کی ہمدریاں مسلم لیگ ن کے پلڑے میں آ رہی ہیں، ہمیں عمران خان سے دشمنی کی ضرورت نہیں، 25 جولائی کو عوام خود انہیں مسترد کر دیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.