دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہداء اوراہل خانہ کو سلام،آرمی چیف

قمرجاوید باجوہ کا دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پرپیغام،دہشتگردی سے متاثرہ ہونے والوں کوخراج عقیدت

شخصیات ویب ڈیسک

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہداء اوراہلخانہ کو سلام،بہادری سے لڑکردہشتگردی کا شکارافراد اورخاندان والوں کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دہشتگردی سے متاثرہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بہادری اور کامیابی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا،پاکستانی قوم اورمسلح افواج نے متحد ہو کردہشتگردی کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہدا اور اہل خانہ کو سلام،ملک دشمن عناصرکو ہرصورت میں شکست دے کردم لیں گے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، تمام فورسز کی امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دیرپا امن اور سلامتی کے لیے تمام قوتوں کی حمایت کرتا ہے، بہادری سے لڑ کر دہشت گردی کا شکار افراد اور خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کو اندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لڑیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.