سخی حسن پر فائرنگ سے پی ایس پی کے رہنما عبدالحبیب جاں بحق

شہرقائد میں سیاسی شخصیات کو ہدف بناکرقتل کرنے کی ایک اور واردات رونما ہوگئی۔نامعلوم مسلح افراد نے پاک سر زمین پارٹی کے علاقائی رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔واردات میں دو اقسام کا اسلحہ استعمال کیا

عبدالحبیب نے حالیہ عام انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پرسندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 122منگھوپیر سے الیکشن لڑاتھا۔وہ میٹروول سائٹ کے رہائشی اور پلاسٹک کے کاروبار سے منسلک چیمبر آف کامرس کے رکن بھی تھے

شہرقائد میں سیاسی شخصیات کو ہدف بناکر قتل کرنے کی ایک اور واردات رونما ہوگئی۔نامعلوم مسلح افراد نے پاک سر زمین پارٹی کے علاقائی رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔واردات میں دو اقسام کا اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔ تیموریہ تھانے کی حدود سخی حسن چورنگی پرٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی نمبرBH-9899 میں پا ک سرزمین پارٹی کے علاقائی رہنما عبدالحبیب ولد عبدالحمید پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور مو قع سے بہ آسانی فرار ہو گئے۔پولیس اوررینجرز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرزخمی عبدالحبیب کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان کے مطابق مقتول عبدالحبیب نے حالیہ عام انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 122منگھوپیر سے الیکشن لڑاتھا۔وہ میٹروول سائٹ کے رہائشی اور پلاسٹک کے کاروبار سے منسلک تھے،وہ کراچی چیمبر آف کامرس کے رکن بھی تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں دو اقسام کا اسلحہ استعمال کیا گیا ۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے 7اور تیس بور پستول کی گولیوں کے 2خول تحویل میں لے کر انھیں فارنزک لیباریٹری بھیج دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.