شہباز،بلاول کا دھاندلی کی تحقیقات اورپارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران کو مبارکباد،تحفظات کے باوجود ساتھ دیں گے، بلاول بھٹو

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن میں 2018 میں دھاندلی کی تحقیقات اورپارلیمانی کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قراردیتے ہوئے کہاکہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی کے نتیجے میں عمران خان یہاں تک پہنچے ، 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات تھے۔وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے بعد پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پورے پاکستان سے پولنگ ایجنٹس کو نکال کر گنتی کی گئی ،یہ کیسا الیکشن تھا جس میں الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا، جس میں آر ٹی ایس مشینیں بند کر دیں گئی، یہ کیسا الیکشن تھا جہاں دیہاتوں کے رزلٹ پہلے آئے، یہ کیسا الیکشن تھا جہاں 3 دن رزلٹ نہیں آئے۔انہوں نے کہاکہ یہ پہلا الیکشن ہے جہاں جیتنے والا بھی رورہا ہے اورہارنے والا بھی رورہا ہے،یہ کیسا الیکشن تھا جس کوپوری قوم نے مسترد کردیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکلیں گے اور آپ کا اس وقت تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے سوالات کے جوابات ہمیں نہیں مل جاتے۔دوسری طرف اسمبلی میں شہبازشریف کے خطاب کے دوران ایوان میں شورشراباجاری رہا جہاں تحریک انصاف کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرےبھی لگائے۔دوسری طرف قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےبھی الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا،انتخابات کے نتائج دینے میں بھی تاخیرکی گئی جبکہ انتخابات سے قبل اوربعد میں دھاندلی کی گئی،ملک بھرمیں پولنگ اسٹیشنزسے پولنگ ایجنٹس کوباہرنکالا گیا،تحفظات کے باوجود پیپلزپارٹی نے جمہوری عمل کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔پارلیمنٹ میں اپنے کیریئر کے پہلے خطاب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہہ عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.